بھارتی جیل میں قیدی کی ہلاکت پر پاکستان کا احتجاج

پاکستانی قیدی ضیا مصطفی کی بھارتی جیل میں ہلاکت پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامورکو طلب کر کے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ میچ میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔15اکتوبر سے اب تک10 مزید مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ ہم جودھ پور میں پراسرار طور پر مارے جانیوالے گیارہ پاکستانی شہریوں کی تحقیقات پر ابھی تک انتظار میں ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو خط ارسال کیا۔ ہم اگست 2019 کے بعد سے اقوام متحدہ کے ساتھ کشمیر کے معاملہ پر رابطہ میں ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل کا دورہ کیا اور افغانوں کی سہولت کیلئے متعدد اعلانات کیے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

افغانستان کے معاملے پر وزیر خارجہ نے تہران میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ حالیہ دورہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگرکیا گیا ہے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply