• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر بیوی نے شوہر کی جان لے لی

سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر بیوی نے شوہر کی جان لے لی

سالگرہ کیلئے دبئی نہ لےجانے اور قیمتی تحائف نہ دلانے پر ناراض بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر پونے کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں 36 سالہ رینوکا نے اپنے شوہر بزنس مین نکھل سے اپنی سالگرہ پر قیمتی تحائف اور دبئی لے جانے کی خواہش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رینوکا اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر نکھل کھنہ سے ناراض تھی، اس دوران دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسا اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا اور اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے، بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے نکھل اپنا ہوش کھو بیٹھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نکھل کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بزنس مین کی موت کی تصدیق کردی۔

دریں اثنا پولیس نے رینوکا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے گرفتار کر لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل اور رینوکا نے 6 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply