• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہیں، بریکس اعلامیہ مسترد

پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہیں، بریکس اعلامیہ مسترد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)  پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کر چکا ہے اور ان کی باقیات کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں لیکن ‘ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ افغانستان کے 40 فیصد علاقے پر افغان حکومت کا کنٹرول نہیں ہے۔’انھوں نے کہا کہ ‘افغانستان کے 407 اضلاع میں سے 60 فیصد پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے جبکہ باقی پر افغان حکومت کا کنٹرول نہیں ہے تو اس طرح تو 40 فیصد افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔’خیال رہے کہ بریکس نے اپنے اعلامیے میں خطے میں بدامنی اور طالبان، دولتِ اسلامیہ، القاعدہ اور اس کے ساتھی گروہوں بشمول مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، حقانی نیٹ ورک، لشکرِ طیبہ، جیشِ محمد، ٹی ٹی پی اور حزب التحریر کی وجہ سے ہونے والے فساد کی مذمت کی تھی۔بریکس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث، ان کا انتظام کرنے یا حمایت کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply