• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جانیے رقص آپ کی زندگی پر کیا حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے

جانیے رقص آپ کی زندگی پر کیا حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے

برصغیر پاک و ہند میں رقص کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ ہر عقیدے اور مذہب کے لوگ ہر خوشی کے موقع پر رقص کر کے خوشیوں کو دوبالا کردیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں رقص کرنا ہماری دماغی صحت پر کس قدر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے؟

رقص کرنا ہمارے دماغ پر بڑھاپے کے اثرات کو حیرت انگیز طور پر کم کرتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بزرگ افراد کو صحت مند رکھنے کے لیے کروائی جانے والی ورزشوں کے برعکس جب انہیں رقص کروایا گیا تو ان کی ذہنی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

رقص کرنا یادداشت کو بہتر اور دماغ کو چاک و چوبند بناتا ہے۔

ایک تحقیق میں کہا گیا کہ رقص آپ کے ذہنی تناؤ، بے چینی اور ڈپریشن کو بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رقص کی مختلف اقسام کو آزمانا کچھ نیا سیکھنے کے مترادف ہے۔

ماہرین کی تجویز ہے کہ بزرگ افراد کے لیے نیا ’ڈانسنگ فٹنس پروگرام‘ تشکیل دیا جائے جو جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرے۔

 

تحقیق کے مطابق رقص کے مختلف مراحل، ہاتھ پاؤں کی حرکت، اور مختلف حرکات و سکنات چیزوں کو یاد رکھنے میں مدد دیتے ہیں جس سے عام زندگی میں بھی یادداشت میں بہتری آتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق بڑی عمر کے افراد کے رقص کرنے سے ان میں یادداشت کے امراض جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply