پارٹی میں ڈانس کرتے طلبا اچانک کہاں غائب ہوگئے؟

: کالج کی پارٹی میں خوشیاں مناتے طلبا کے پیرو  تلے زمین کھسک گئی جس میں 25 طلبا گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق زندگی بڑی غیر یقینی ہے اور یہاں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے ، جس کا اندازہ کسی کو نہیں ہوتا ہے۔  کئی مرتبہ ایسے واقعات زندگی بھر کا پچھتاوا اور یادگار بن کربھی رہ جاتے ہیں  ۔ کچھ ایسا ہی ایک واقعہ ان لوگوں کے ساتھ پیش آیا جو کالج کی پارٹی میں خوشیاں منارہے تھے اور جم کر مستی کر رہے تھے ۔ تبھی انکے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی اور سب کے ہوش اڑ گئے ۔ اس کا دل دہلا دینے والا ایک لائیو ویڈیو کیمرے میں قید ہوگیا جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل  ہورہا ہے ۔

انسٹاگرام پر pop_o_clock   نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رقص ونور کی بارش میں دھوم مچاتے طلبا کو اچانک بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔  ویڈیو کالج کے گریجویشن پارٹی کی ہے

کالج میں گریجویشن پارٹی کے دوران طلبہ و طالبات خوشی سے جھوم رہے تھے، تب ہی  ڈانس کرتے کرتے زمین پھٹ گئی اور سبھی اس میں سما گئے ۔ یہ واقعہ پیرو کے شہر سان مارٹن میں پیش آیا۔وائرل ویڈیو میں طلبہ و طالبات ایک ساتھ مستی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ جھوم جھوم کر رقص کرتے طلبا زندگی کے مزے اڑا رہے تھے  ۔  جس میں طلبہ و طالبات ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کررہے تھے تبھی اچانک ان کے پیروں کے نیچے زمین دھنس گئی اور 25 طلبہ اس کے اندر گر گئے ۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے 25 طلبہ و طالبات نظروں سے اوجھل ہوکر زمین کے اندر گر چکے تھے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ 25 طلبہ میں سے کتنے زخمی ہوئے ہیں اور کتنے صحیح و سلامت ہیں لیکن جو نظارہ کیمرہ میں قید ہوا اس نے لوگوں کا دل دہلا دیا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply