غیر ملکی عازمین حج کیلئے سعودی عرب کا بڑا اعلان

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63 فیصد تک کمی کردی۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023 کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235 سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87 سعودی ریال کر دیا جو کہ 63 فیصد کمی بنتی ہے۔

حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109 ریال میں بھی 73 فیصد تک کمی کر کے 29 ریال کردی گئی ہے۔

غیر ملکی عازمین حج کی انشورنس کوریج کا دورانیہ 90 دنوں کے لیے ہے جو سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے شروع ہوجاتا ہے اور ملکی حدود کے اندر ہی نافذ العمل ہوگا۔

انشورنس میں ہنگامی حالات جیسے حادثات کے نتیجے میں موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے اسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش کے علاوہ حادثے میں انتقال کرجانے والوں کی لاشوں کو ان کے ملکوں تک پہنچانا بھی شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ اس بار کورونا وبا کے بعد پہلی بار دنیا بھر سے پوری تعداد میں حاجیوں کو فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے اور تمام دیگر کورونا پابندیاں بھی اُٹھالی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply