• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرا ہلاد مودی بمعہ اہل خانہ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں اور دیگر افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثہ ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں پیش آیا ہے جس کے باعث ان کی گاڑی کا بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی میں مودی کے بھائی کے ساتھ اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا بھی موجود تھے جو زخمی ہوئے ہیں۔

پراہلاد کی مرسیڈیز گاڑی باندی پورہ جاتے ہوئے تقریباً دو بجے دوپہر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی کے ساتھ پروٹوکول بھی موجود تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے جب کہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم سب کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply