اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا، عینی شاہد

نئی دہلی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا تھا اور انہوں نے خود کشی نہیں کی تھی، یہ دعویٰ آنجہانی اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک عینی شاہد نے کیا ہے۔

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے زوم کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے عینی شاہد روپ کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی اداکار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے روپ کمار کا کہنا ہے کہ جس دن سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئی تھی، اس دن کووپر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے پانچ نعشیں آئی تھیں جن میں سے ایک کسی وی آئی پی کی تھی۔

روپ کمار کے مطابق جب ہم پوسٹ مارٹم شروع کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اداکار کی نعش تھی، جسم پر کئی نشانات تھے جن میں سے دو تین نشانات گردن پربھی تھے۔

میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت پوسٹ مارٹم کو ریکارڈ کیا جانا چاہیے تھا، میں نے سشانت سنگھ کی نعش دیکھ کر اپنے سینئرز کو بتایا بھی تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا کیس نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روپ کمار کے مطابق میں نے اپنے سینئرز سے یہاں تک کہا کہ ہمیں قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنا چاہیے لیکن انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا کہ صرف نعش کی تصاویر لو اور جلد از جلد پولیس کے حوالے کردو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply