عمران خان علاج کے لیے امریکا بھجوائیں، عمر شریف

کامیڈی کے بادشاہ و لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے عمر شریف نے وزیراعظم سے علاج کے لیے امریکہ بھجوانے کی اپیل کردی ہے۔

عمر شریف نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کا بولا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں، اور اس بار انہیں امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان ان کی مدد کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی، اب وہ بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب کامیڈی کنگ کی یہ حالت دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح عمر شریف کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply