خضدار میں دھماکا،13 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

بلوچستان کے شہر خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ خضدار شہر کے عمر فاروق چوک کے قریب ڈبل روڈ پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply