• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دفترپرحملہ! الیکشن کمیشن کی ایم پی اے نثارمہمند کےخلاف مقدمے کی ہدایت

دفترپرحملہ! الیکشن کمیشن کی ایم پی اے نثارمہمند کےخلاف مقدمے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے مہمند میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پرحملے کا سخت نوٹس لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا سے رابطہ کیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے ڈی پی او مہمند کو خط لکھ کر رکن صوبائی اسمبلی نثار مہمند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے ڈی پی او کے نام خط میں لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر میں سٹاف کو ہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے ورکرز کو تشدد کے لیے اشتعال دلایا رکن صوبائی اسمبلی نے دفتر پر ایک ہی دن میں 2 مرتبہ دھاوا بولا۔ سرکاری امور میں مداخلت، سٹاف کو ہراساں اور دفتر کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply