مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان سے جواب طلب

: عدالتِ عالیہ نے مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے سے متعلق نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دے دی۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ، ابوذر سلمان نیازی اور اظہر صدیق کا مؤقف سنا جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل بھی اس موقعے پر حاضر ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیریان کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی فیصلہ سنایا جاچکا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اپنا جواب جمع کرائیں۔ وکیل کا وکالت نامہ آچکا ہے، جواب کیلئے مہلت دی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی بیٹی کا معاملہ کئی بار کمیشن میں آیا اور درخواستوں کو مسترد کیا جاچکا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply