• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رومانیہ نے 500 ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری کیوں دی؟وجہ سامنے آگئی

رومانیہ نے 500 ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری کیوں دی؟وجہ سامنے آگئی

رومانیہ میں پارلیمنٹ نے ایک کم عمر ہائیکر کی موت کے بعد 500 ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رومانیہ کی پارلیمنٹ نے پیر کو اس سال تقریباً 500 بھورے ریچھوں کو مارنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ ان کی ’’زیادہ آبادی‘‘ کو کنٹرول کیا جا سکے۔

گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ایک 19 سالہ خاتون سیاح – جس کی شناخت ڈیلی میل نے ماریا ڈیانا کے نام سے کی ہے، کو ریچھ نے اس وقت حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ ہائیکنگ پر نکلی تھی، اس واقعے کے بعد ملک بھر میں شور مچ گیا کہ ریچھوں کا کوئی بندوبست کیا جائے۔

پیر کو پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ ملکی قانون ان محفوظ پرجاتیوں میں ’’زیادہ آبادی‘‘ پر قابو پانے کی اجازت دیتا ہے اس لیے 481 ریچھوں کو مارنے کی منظوری دی جاتی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ برس 220 ریچھ مارے گئے تھے۔ رومانیہ کے وزیر اعظم مارسل سیولاکو نے پارلیمنٹ کے اس ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قانون سازوں کو موسم گرما کی چھٹیوں سے واپس بلایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اراکین پارلیمان کا کہنا تھا کہ ریچھوں کی حد سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے انسانوں پر حملوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں، چناں چہ ان کی تعداد میں کمی ناگزیر ہے۔ رومانیہ کی وزارت ماحولیات کے مطابق ریچھوں کی تعداد کو کنٹرول میں لانے کا فیصلہ اس جانور کے انسانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply