میک اپ ٹیسٹر سے بھی کورونا پھیلتا ہے!

برطانیہ کے میک اپ اسٹور مالکان نے اپنی دکانوں یں موجود میک اپ ٹیسٹرز کو کورونا کے پھیلاؤ کا ممکنہ سبب قرار دیتے ہوئے انہیں پھینکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ میک اپ ٹیسٹرز کو ایک کے بعد ایک گاہک استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ کورونا کے جراثیم پھیلنے کا ایک بڑا سبب بن سکتے ہیں۔

برطانیہ کے میک اپ فروخت کرنے والے چند اسٹور مالکان نے کہا ہے کہ وہ ان ٹیسٹرز کو مستقبل قریب میں اپنی دکانوں سے ہٹا دیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کھانسی یا چھینک کے دوران منہ سے خارج ہونے والے ذرات کے ذریعے پھیلتا ہے۔ ہونٹوں، آنکھوں یا چہرے کے کسی اور حصے پر استعمال کیا گیا ٹیسٹر ایک سے دوسرے گاہک میں وائرس منتقل کرنے کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور532,119 متاثر ہیں۔

متاثرہ مریضوں میں امریکہ پہلے نمبر پر آگیا جہاں مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔گورنر نیوجرسی کے مطابق 25سو کے قریب کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے کورونا سے لڑنے کے لیے 2 ٹریلین ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا ہے۔

رقم کم آمدنی والے افراد کی براہ راست امداد کے علاوہ معیشت کی بحالی اور طبی سہولتیں بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میکسیکو نے امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔

برطانیہ میں مزید 115 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں اورمجموعی ہلاکتیں 578 ہوگئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو بارہ افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد آٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وائرس سے اسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور دس ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply