• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا، عمران خان

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا، عمران خان

سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ایک منشیات فروش نے میرے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کیا، ایک سال کی تلاشی کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا، میں نے اپنی ساری منی ٹریل عدالت میں دی اور 60 دستاویزات جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ جیو اور میر شکیل الرحمن نے عوام کو دھوکا دینے اور چور کو بچانے کی پوری کوشش کی، جیوغلط خبریں چلاتا رہا اور عدالتی سماعت کی غلط تشریح اور غلط سرخی دیتے تھے، حقائق کو مسخ کرنے پر ان کے خلاف کیس کروں گا، تکلیف یہ ہے کہ میرا ایسے شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا جس نے غریب قوم کا پیسا چوری کیا، ن لیگ کے کرپٹ لوگ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر مجھے برا بھلا کہتے رہے۔

tripako tours pakistan

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، حدیبیہ کیس میں نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس نے نواز شریف کو بچایا اور پوری مدد کی، نیب نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا اور یہ فیصلہ میرٹ پر نہیں ہوا، پرانا چیرمین قمر زمان چوہدری شریف مافیا سے ملا ہوا تھا، شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے، سب کو پتا ہے کہ خط فراڈ تھا۔

Advertisements
merkit.pk

عمران خان نے مزید کہا کہ جہانگیر پر پورا اعتماد ہے، انہیں تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیا گیا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، فیصلے پر افسوس ہوا جس کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply