• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کی شکایت پرترجمان دفترخارجہ کا ذاتی ٹوئٹراکاؤنٹ معطل

بھارت کی شکایت پرترجمان دفترخارجہ کا ذاتی ٹوئٹراکاؤنٹ معطل

اسلام آباد:بھارت کی شکایت پرٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت نے باقاعدہ طورپرٹوئٹرانتظامیہ کوڈاکٹرفیصل کے اکاؤنٹ سے متعلق شکایت کی تھی ۔

شکایت ٹوئٹرکے بھارتی ریجن آفس کوکی گئی ، جس کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈاکٹر فیصل کا اکاؤنٹ معطل کردیا ، بظاہرکشمیر میں بھارتی مظالم اجاگرکرنے پر ایسا کیا گیا ۔

ڈاکٹرفیصل اپنے ذاتی ٹوئیٹراکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکیس بارے لمحہ با لمحہ خبردے رہے تھے 2ہفتے قبل بھی ڈاکٹرمحمد فیصل کے ٹوئیٹراکاؤنٹ پرحملہ کیا گیا، بھارتی ہیکرزنے دفترخارجہ کی ویب سائٹ پربھی سائبرحملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹرفیصل پاکستان میں ہندوستانیوں کا سب سے اہم ہدف ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply