شاہ محمو دقریشی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ انہیں سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا اور ان سے بھی سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply