• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیوی کی بھانجی سے شادی کرنے والے شہری پر جرمانہ عائد

بیوی کی بھانجی سے شادی کرنے والے شہری پر جرمانہ عائد

لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی بھانجی سے شادی کرنے والے شہری کو 35 ہزار جرمانہ کر دیا اور اس کی دوسری بیوی کی بازیابی کیلئے درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے اوکاڑہ کے شہری مشتاق احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں دوسری بیوی کی بازیابی کی استدعا کی گئی۔

درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی پہلی بیوی بلقیس بی بی بھی بچوں کیساتھ پیش ہو گئی۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر طلاق دیئے بغیر دوسری شادی کرلی ہے اور جس لڑکی سے شادی کی ہے وہ پہلی بیوی کی بھانجی ہے۔

عدالت نے شہری مشتاق احمد کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا جس پر وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار ایک لاکھ روپیہ ادا کرنے کی استعداد نہیں ہے۔

اس عدالت نے 35 ہزار جرمانہ کر دیا اور ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم فوری طور پر پہلی بیوی کو ادا کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ دوسری بیوی شوہر کیساتھ جانا چاہتی ہے،عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے باور کرایا کہ اگر کوئی کنویں مین چھلانگ لگانا چاہے تو کیا عدالت اجازت دے دے۔ عدالت نے دوسری بیوی کو اسکے والدین کے ساتھ بھجوا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply