• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عدالتیں مداخلت بھی کریں گی اور فیصلے بھی آئیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عدالتیں مداخلت بھی کریں گی اور فیصلے بھی آئیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس جواد یعقوب نے کہا ہے کہ عدالتیں مداخلت بھی کریں گی اور فیصلے بھی آئیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکرٹری نے تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی لاہور کی غیر مشروط معافی منظور کر لی اور نظر بند افراد کی فوری رہائی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے کہا میرا کوئی عمل دخل نہیں اور عدالت میں ڈی سی لاہور کی زبان لڑکھڑا گئی جس سے ابہام پیدا ہوا۔ کیا یہاں طوفان آیا ہوا تھا، عدالت نے تو انہیں صرف پوچھا تھا لیکن ان کی زبان نہیں لڑکھڑائی تھی بلکہ ان کے منہ سے سچ نکلا۔

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس ہے اور آپ سے یہ توقع نہیں تھی۔ لگتا ہے آپ اور آپ کے پیچھے کھڑے ہونے والوں کو مداخلت پسند نہیں آئی اور اگر انہیں مداخلت پسند نہیں تو یہ کام چھوڑ کر کوئی اور کام ڈھونڈ لیں کیونکہ عدالتیں مداخلت بھی کریں گی اور فیصلے بھی آئیں گے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا عمل ہوا عدالت میں یقین دہانی کے باوجود رہائی نہیں ہوئی اور میں نے خود عدالتی احکامات پرعمل درآمد کا بھی پیغام بھیجا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ 20 افراد کے سوا دیگر تمام نظربند افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اپنے فرائض ادا کرنے سے کوئی نہیں روکتا اور تمام فریقین کے اتفاق رائے کے بعد جھگڑا کس بات کا ہے ؟ حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے کیا جبکہ آپ نے آج ان کے ساتھ اور کل ان کے ساتھ کام کرنا ہے جبکہ آپ نے تو ادھر ہی رہنا ہے کون سا کہیں جانا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply