• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدر پیوٹن سے تنگ روسیوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کرنے کا حکم

صدر پیوٹن سے تنگ روسیوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کرنے کا حکم

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے صدر ولادی میر پیوٹن سے ناراض روسی شہریوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ 

مؤقر امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق یہ مشورہ امریکی سی آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والے ڈیوڈ مارلوف نے ایک پینل ڈسکشن کے دوران دیا۔

انہوں نے پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ مغربی ممالک کی خفیہ و حساس ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ ایسے روسی شہریوں کو بحیثیت ایجنٹس بھرتی کریں جو صدر ولادی میر پیوٹن سے ناراض ہوں۔

ڈیوڈ مارلوف نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پوری دنیا میں ان روسیوں کو تلاش کریں جو ہماری ہی طرح پیوٹن کی پالیسیوں اور طرز عمل سے بری طرح تنگ آچکے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر قبضہ نہ کرسکنا روسی صدر پیوٹن کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی برٹش انسائیڈر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک مغربی ممالک ایسے 400 روسی عہدیداران کو ملک بدر کرچکے ہیں جن پر روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply