چوہے500 کلو چرس کھا گئے، عدالت نے ثبوت مانگ لیے

نئی دہلی: عدالت یقین کرے، جسامت میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے چوہوں کو پولیس کا کوئی ڈر نہیں ہے اور ایس ایچ اوز ہر معاملے کو حل کرنے کی مہارت نہیں رکھتے ہیں، چوہے 500 کلو گرام سے زائد چرس کھا گئے ہیں۔

مؤقر بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی شہر متھورا کی پولیس نے عدالت میں یہ مؤقف اس وقت اپنایا جب اس سے کہا گیا کہ وہ ضبط کی جانے والی 500 کلو گرام سے زائد چرس عدالت میں پیش کرے۔

پولیس کے مطابق ضبط کی جانے والی 500 کلو گرام چرس شیر گڑھ اور ہائی ویز پولیس اسٹیشنز کے گوداموں میں رکھی گئی تھی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے تھی۔

عدالت نے متھورا کے ایس ایس پی ابھیشک یادیو کو پولیس کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ پر حکم دیا کہ چوہوں کے خطرے سے چھٹکارہ حاصل کر کے وہ یہ بھی ثابت کریں کہ چوہے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت چرس کھا گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق عدالت نے پولیس گودام میں رکھی گئی چرس کو نیلام کرنے کے لیے پانچ نکاتی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

متھورا پولیس نے عدالت میں اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جسامت میں بالکل چھوٹا ہونے کی وجہ سے چوہوں کو پولیس کا کوئی ڈر نہیں ہے اور ایس ایچ اوز ہر معاملے کو حل کرنے میں مہارت بھی نہیں رکھتے ہیں۔

سرکاری وکیل رنویر سنگھ نے اس موقع پر مؤقف اپنایا کہ پولیس کے لیے گوداموں میں رکھے گئے مواد کو محفوظ کرنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں چوہے موجود ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے پولیس کو اپنا دعویٰ ثابت کرنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت 26 نومبر کو مقرر کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply