مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی کو بلوچستان میں اپنی صفیں درست کرنے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں مسلم لیگ نون نے بلوچستان میں ہمیں خود اپوزیشن میں دھکیلا، ساڑھے 4 سال تک نون لیگ کو جے یو آئی یاد نہیں۔
دوسری جانب، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نون لیگ کی قیادت پر منظم طریقے سے حملہ کیا گیا، لیگی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت غیرآئینی اقدام ہو گا۔
سابق ڈپٹی سپیکر قدوس بزنجو کی تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ق سمیت 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی سمیت متعدد ارکان ثناء اللہ زہری کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں