• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ن لیگ کی عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

ن لیگ کی عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

مسلم لیگ ن برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چیئرمین کو درخواست دی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ لوگوں کو دھوکہ دے کر غیراخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈز جمع کیے گئے اور عمران خان نے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا کہ فنانشل ٹائمز کی خبر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ اور پی ٹی آئی کے درمیان غیراخلاقی تعلق کی نشان دہی کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply