• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران کی گرفتاری پر خواجہ سرا نےاحتجاج کرتے ہوئے اپنا گریبان پھاڑ دیا

عمران کی گرفتاری پر خواجہ سرا نےاحتجاج کرتے ہوئے اپنا گریبان پھاڑ دیا

(عبدالرحمن ارشد)چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ان کے کارکنان سراپا احتجاج بھی ہوتے دیکھے گئے ہیں اور۔ کارکنان کو گرفتاریاں بھی دیتے دیکھا گیا ہے۔

لیکن حال ہی میں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری سے ایک خواجہ سرا رمل شاہ کا دل تار تار ہو گیا ہو گیا ہے۔

رمل شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فریاد کی کہ میں آرمی والوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عمران خان کو چھوڑ دیا جائے ۔ عمران خان کے یہ سلوک بہت غلط ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کی طرف سے میسج ہے کہ وہ عمران خان کو چھوڑ دیں ۔

بعد ازیں اینکر نے رمل شاہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کے ساتھ عشق کرتی ہیں ؟

رمل شاہ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ بہت عشق کرتی ہوں اور ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے اپنا گریبان پھاڑ کر کہا کہ میں پوری دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ میں عمران خان سے کتنا پیار کرتی ہوں

 

 

جہان پاکستان

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply