• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کے الزامات بےبنیاد اور ناقابل قبول ہیں ؛آئی ایس پی آر

عمران خان کے الزامات بےبنیاد اور ناقابل قبول ہیں ؛آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ادارے اور سینئر افسر کیخلاف الزامات کو بےبنیاداور ناقابل قبول قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست ہے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

پاک فوج ایک پروفیشنل اور ڈسپلن رکھنے والی تنظیم ہے۔ وردی پوش اہلکاروں کےذریعےغیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجودہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ذاتی مفادات کی خاطر الزامات لگا کر رینک اینڈ فائلز کی عزت اور وقار کو داغدارکیا جا رہا ہے،ادارہ حسد سےاپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرے گا،کسی کو بھی ادارے یا افسروں کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے اور بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے عہدیداروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply