• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بلوا کر تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟آپ مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بلوا کر تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟آپ مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی جس کمپنی سے تحقیقات کرانا چاہتے ہیں کرائیں، خدا کا واسطہ یہ مذہب کارڈ مت کھیلیں، سیاست کریں سیاسی دشمنی نہ کریں، یہ ملک ان خطروں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں استفسار کیا کہ آپ کو قاتلانہ حملے کا پتہ تھا تو کیوں معصوم لوگوں کا خون بہایا؟ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بلوا کر تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے جہاں سے تحقیقات کرائیں لیکن اس کا حصہ بننا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے گجرات کے تھانے میں دھاوا بولا، اطلاع آئی ہے کہ فیض آباد میں ہوٹلوں کے شیشے توڑ دیے ہیں، یہ شخص ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، معظم کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ جو 14 لوگ زخمی ہوئے ہیں کیا ان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج ہو رہا ہے؟ عمران خان نے زخمی ہونے والے اپنے کارکنوں کا ذکر تک نہیں کیا، کیوں لوگوں کی عزتیں خراب اورغلط بیانی کرتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، صحافیوں پر تشدد کیا گیا، گولیاں ماری گئیں، دوسروں کے استعفوں کی باتیں کرتے ہوئے تمہیں شرم آنی چاہیے، عمران خان کامقصد الیکشن کرانا نہیں ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ملک کے ساتھ بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور منی لانڈرنگ کیس میں مفرور ہیں، سیاسی میدان کو خونی میدان بننے نہیں دیں گے، خون بہا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی پارٹیز کے تمام سربراہان نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی، واقعے کے بعد سب سے پہلے وزیراعظم نے اس کی مذمت کی، ہم نے ثابت کیا کہ ہم خون بہا کر سیاست نہیں کرتے، پنجاب حکومت کو کسی بھی قسم کا تعاون چاہیے تو ہم فراہم کریں گے، عمران خان کے ڈاکٹر کے بقول انہیں چار گولیاں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت ختم ہو گیا کہ عمران خان جھوٹ بولے گا اور لوگ اسے سچ مان لیں گے، عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے وسائل کو اپنی سیاسی پریس کانفرنس کیلئے استعمال کیا، ان کی کہانی 7 مارچ سے شروع ہوتی ہے، اگر 7 مارچ کو انہیں سائفر کی اطلاع ملی تو 8 مارچ کو کیوں نہیں بتایا؟ عمران خان نے آرمی چیف کو غیر معینہ مدت تک ایکسٹینشن دینے کی آفر کی، عمران خان کا نظریہ ہی جھوٹ بولنا ہے، اپنی کرسی بچانے کیلئے ملکی مفادات قربان کرنے کیلئے تیار تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر غیر ملکی سازش کاڈرامہ رچایا گیا، جلسے میں ایک کاغذ لہرایا گیا اور کہا گیا بیرون ملک سازش ہو گئی ہے، عمران خان کے دور میں آٹا ،چینی اور گیس چوری کی گئی، عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے تمام غیر آئینی اقدامات کئے، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے،
اپنے مفادات کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس تبدیل کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر سیاست میں کسی نے سوداگری کی ہے تو وہ ہے عمران خان، سینیٹ الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے، پہلے ضمیر خریدے اور اب دوسروں پر الزم لگا رہے ہیں، بغیر ثبوت اور تحقیق کے قاتلانہ حملے کے الزامات لگا رہے ہیں، بنا ثبوت کے اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، عمران خان الزام لگا رہے ہیں لیکن 24 گھنٹے گز ر جانے کے بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے، کسی سرکاری اسپتال سے اپنا میڈیکل کرانے کیلئے تیار نہیں ،مریم اورنگزیب
عمران خان اس حالت میں بھی جھوٹ بولنا نہیں چھوڑ رہے ہیں، پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply