• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات سے متعلق مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کہا کہ بھاری فنڈزکا اجراء کیا گیا لیکن ریلیف کا کام شروع تک نہیں ہوا، متعلقہ حکام نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی رپورٹ میں ’سب ٹھیک ہے‘ بتایا گیا لیکن سول ججز کی رپورٹس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ کے برعکس ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے این ڈی ایم اے کے انچارج کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دے کر آڈیٹر جنرل سے 27 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply