امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں 5مقامات پر حملے

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں5 مقامات پر حملے کیے ہیں۔امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن میں الحدیدہ، تعز، دھمار، البیضا اور سادا گورنریٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی سینٹرل کمان سینٹ کام  کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں حوثیوں کے 14میزائلوں  پر حملہ کیا  گیا جب وہ  میزائل فائر کے لیے تیار تھے۔

امریکی سینٹرل کمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حوثی میزائل بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔

 

دوسری جانب امریکہ نے حوثیوں کو دوبارہ عالمی دہشت گرد نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی امور خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ حوثیوں کو عالمی دہشت گرد نامزد کر چکے ہیں کیونکہ وہ  امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply