خبروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے جیٹ گرائے جانے کی ہزیمت کے بعد ہندوستان نے اپنے فضائی کمانڈر سی ہری کمار کو فورا ً ہٹا دیا ہے۔ جمعرات کو کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی ہری کمار کو انکے عہدے سے فورا ً ہٹا دیا گیا ہے اور ایسٹرن کمانڈر رگھونندن نمبیار کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔


ماہرین اس نامزدگی کو اہمیت دے رہے ہیں۔ نمبیار کو کارگل جنگ کے ہیرو کے طور پہ مانا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے کارگل جنگ میں اپنی فضائی کارکردگی سے ہندوستانی افواج کی بہت مدد کی۔ اس سے شک پڑتا ہے کہ ہندوستان اپنی شرمندگی مٹانے کے لئیے شاید کچھ نیا ایڈونچر کرنا چاہ رہا ہے اور اسی لئیے ایک ایسے شخص کو تعینات کیا گیا ہے جو اسی علاقے میں ایک جنگ لڑ چکا ہے۔ بھارتی حکومت کو ملنے والی ہزیمت انکی الیکشن شکست کا باعث بن سکتی ہے اور شاید اسی وجہ سے مودی سرکار جنگ فوبیا کو تھنڈا ہونے دینے پہ تیار نہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں