• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 129 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 129 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہنگامہ آرائی میں 180 سے زائد شائقین زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کنجوروہن سٹیڈیم جاوا میں ہونے والے لیگ میچ میں اریما ایف سی کو پرسیبا سورابایا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تو اریما ایف سے کے سپورٹر نے مشتعل ہوکر گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں سپورٹرز کے آپس میں جھگڑے کے بعد پولیس نے پرہجوم سٹینڈز میں آنسو گیس کے شیل پھینکے اور فائرنگ کی تو بھگدڑ مچ گئی۔

انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی۔

لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے اریما کلب کے کئی کھلاڑیوں پر بھی حملہ کیا، تمام کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر منتقل کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انڈونیشین فٹبال لیگ کے صدر احمد ہادیان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے تمام میچز معطل کردیے ہیں۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ہم سب کے لیے ایک قیمتی سبق ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply