سو لفظوں کی کہانی(حقیقت)

صبح کی سیر عادت تھی۔
اُس جگہ جا نکلا جہاں سے لوگ ڈرتے ہیں۔
حیران رہ گیا کہ یہاں آ کر تو روح کو تازگی سی ملی ۔
ایک جیسے مکانات تھے، ایک جیسا نقشہ۔۔۔
کچھ ایک منزلہ ، کچھ دو منزلہ مگر پھر بھی یکسانیت تھی۔
کچے مکانات میں بھی ڈیزائن وہی تھا جو ایک اور دو منزلہ گھروں کا۔
حتیٰ کے گھروں پہ مکینوں کے نام کی تختیوں میں بھی توازن سا تھا۔
اس کالونی کی خاص بات امیر غریب کے پلاٹ کا یکساں سائز تھا۔
صبح کی سیر کا حقیقی لطف آج ملا ۔
قبرستان کا حسن ہی آج دیکھا۔

Facebook Comments

سید شاہد عباس
مکتب صحافت کی پہلی سیڑھی پہ قدم رکھنے کی کوشش ہے۔ "الف" کو پڑھ پایا نہیں" ی" پہ نظر ہے۔ www.facebook.com/100lafz www.twitter.com/ssakmashadi

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply