• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال اور فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال اور فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں سیلابی صورتحال اور فوج کی جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں فوجی جوانوں کی جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی فلڈ ریلیف سنٹر قائم کیا گیا ہے، آرمی فلڈ ریلیف سنٹر کے ذریعے ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہو گی، فلڈ ریلیف سنٹر ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے رابطے میں رہے گا، ملک بھر میں مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

سندھ کے متاثرہ علاقوں ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، میرپور خاص، سجاول ،کوٹ ڈیجی، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، سانگھڑ ،بدین اور صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے زیادہ متاثرہ علاقوں سبی،جعفر آباد، نصیر آباد، خضدار اور جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں میں متاثرین کو شیلڑز، طبی امداد، پکا پکایا کھانا اور راشن پاک فوج کی جانب سے مہیا کیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کی میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں متائثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور طبی سہولتوں کی فراہمی ، نکاسی آب سمیت سیلاب زدگان کو راشن سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا فراہم کر رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے نے نورخان ایئربیس سے اڑان بھر کر 14000 پاؤنڈز امدادی سامان متاثرین سیلاب متائثرین تک پہنچایا ہے۔ امدادی سامان میں خوراک، خیمے اور ادویات شامل تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply