• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لوکا موڈریچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ستمبر 25, 2018

لوکا موڈریچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ستمبر 25, 2018

لندن: کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈریچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، محمد صلاح کو بہترین گول کرنے کا اعزاز جبکہ گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ تھیباؤ کورٹیس نے جیتا ۔ برازیل کی خاتون فٹ بالر مارتا کو حیران کن طور پر چھٹی مرتبہ’پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد لندن میں ہوا۔ 2007ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کسی اورکھلاڑی نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔گزشتہ برس کے پلیئرآف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو، کروشیا کے لوکا موڈریچ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان مقابلہ تھا۔لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کے انگلش پریمیئرلیگ میں ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا، جبکہ گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ تھیباؤ کورٹیس نے جیتا۔ بہترین کوچ کا ایوارڈ فرانس کے ڈیڈیئر ڈیشامپ کے نام رہا،ڈیشامپ کی کوچنگ میں فرانس نے اس سال فٹ بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔جبکہ ویمنزبیسٹ کوچ آف دی ایئر فرانس کے رینالڈ پیڈروس کو قرار دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply