• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف مقدمات درج

نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف مقدمات درج

ڈی آئی خان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

راناثنا اللہ کو گرفتار کرنیکا ارادہ ہے، ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا، ہاشم ڈوگر پانچ سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات اداروں کے خلاف بیانات دینے پر درج کیے گئے ہیں۔

سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی گزشتہ دنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد سیاسی صورتحال میں موجود تلخی بڑھ گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply