معروف صحافی منصور مانی پہ حملہ

(مکالمہ/نامہ نگار خصوصی)معروف صحافی منصور خان مانی پر مسلح افراد کا حملہ۔تفصیلات کے مطاق کراچی یونین آف جرنلٹس اور پریس کلب کے ممبر اور عرصہ 27 برس سے  صحافت کے پیشہ سے منسلک منصور احمد خان مانی پر دن  دیہاڑے مسلح افراد نے حملہ کیا اور دھمکیاں دیں ۔مورخہ 20222-08-18 کی دوپہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے بمقام کورنگی اُنہیں روکا اور پسٹل دکھائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے۔

حملہ آوروں کیخلاف تھانہ کورنگی ایس -ایچ -اور کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے،جس میں ملزمان دونوں مسلح افرا د کیخلاف سخت کارووائی  اور درخواست گزار ہذا کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یونین آف جرنلٹس اور کراچی پریس کلب کی جانب سے فوری ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اور دیگر بڑی سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

منصور احمد خان مانی عرصہ دراز سے مکالمہ ویب  سے بھی منسلک ہیں ،مکالمہ ٹیم آزادی صحافت کا گلہ دبانے والوں کیخلاف فوری کارروائی اور حملہ آوروں کی  گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply