• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹک ٹاک کو تمام سرکاری ڈیوائسز سے ہٹائیں، بائیڈن انتظامیہ

ٹک ٹاک کو تمام سرکاری ڈیوائسز سے ہٹائیں، بائیڈن انتظامیہ

واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 30 روز کے اندر تمام سرکاری ڈیوائسز (آلات) سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک‘ کو ہٹایا جائے۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی شالندا ینگ ڈائریکٹر آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تمام وفاقی ایجنسیوں اور ان سے وابستہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے وہ آئندہ 30 دن کے اندر ٹک ٹاک اور اس کی پیرنٹ کمپنی ByteDance کی ایپلیکشن کو سرکاری ڈیوائسز (آلات) سے ہٹا دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے بعد تمام سرکاری ڈیوائسز پر نہ صرف ٹک ٹاک کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا بلکہ ایسی تمام دیگر ایپلیکشنز کا استعمال بھی ممنوع ہو گا جس میں ٹک ٹاک اور اس کی پیرنٹ کمپنی کے استعمال کی ضرورت ہو۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے پہلے ہی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جاری کردہ تمام سرکاری ڈیوائسزسے اس ایپلیکشن کو ہٹا دیا جائے۔

کینیڈا کی حکومت نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ پرائیوسی اور سلامتی کیلیے ناقابل قبول حد تک خطرہ ہے جس کی وجہ سے وفاقی ملازمین کو آئندہ اس کے اسعمال سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانوی ماہرین کی جانب سے بھی گزشتہ دنوں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا کیونکہ برطانوی ماہرین کا خیال ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے انگلینڈ کا ڈیٹا چین کے سرکاری اداروں تک پہنچ سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply