• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت معاملے پر پی ٹی آئی رہنما، شبلی فراز،مراد سعید،عامر کیانی ،حسان نیازی محمد عاصم کی عبوری ضمانتیں منظورکر لی گئیں،عدالت نے ملزمان کی 20،20ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمان کے وکلا کی استدعا پر ضمانتی مچلکوں کو 1 لاکھ سے کم کر کے 20 ہزار کر دیا،انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ضمانت منظور کی،جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس کی مدعیت میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں عمران خان، مراد سعید، علی نواز اعوان، فرخ حبیب، شبلی فراز ،حسان نیازی، عامر کیانی، شہزاد وسیم، راجہ بشارت جبکہ مقدمہ میں واثق قیوم، میاں اسلم اقبال، غلام سرور خان، حماد اظہر و دیگر قائدین کو نامزد کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply