• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی کابینہ کی محسن ڈار اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت

وفاقی کابینہ کی محسن ڈار اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد:وفاقی کابینہ  نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس می26نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جارہا ہے۔کابینہ نے اجلاس کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کیلئے وزارت داخلہ کو  ہدایت کردی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگوں کو ای سی ایل کے ساتھ واچ لسٹ اور بلیک لسٹ پر بھی ڈالا جا رہا ہے، حمزہ شہباز، محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت اسمبلی کے ممبران کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے۔کمیٹی کی رکن عائشہ فاروق نے کہا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، یہ دہرا معیار کیوں رکھا گیا ہے، حمزہ شہباز پر کوئی نیب کیس نہیں اس کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یہ تو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply