اسرائیلی جارحیت، 44 فلسطینی شہید 16 بچے شامل

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، نابلس شہر میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کو شہید کیا.

حملے کے بعد علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران 40 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیل اورفلسطین کے درمیان مصرکی ثالثی میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 44 فلسطینی ہلاک اور 360 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بربریت سے مرنے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں، الجزیرہ کے مطابق 9 بچے اپنے خاندان کے ساتھ جبالیہ مہاجر کیمپ میں مقیم تھے، جن میں سے کچھ بازارگئے تھے جہاں وہ اسرائیلی فوج کی کاروائی کا نشانہ بنے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی ہے، او آئی سی نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنےکے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply