ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سےجلوس اور مجالس

اسلام آباد: ملک بھر میں آج 8 محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے جا رہے ہیں۔

کراچی، لاہور، سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں کا عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اس وجہ سے شہری متبادل راستے اختیار کریں۔ جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سندھ بھر میں بھی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

8 محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply