• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج مقبوضہ وادی میںمکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کامقصد عالمی برادری کویہ باورکرانا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار اس کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کے بالکل برعکس ہے۔

آزاد جموں و کشمیرکے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

ارکان کابینہ’ ایم ایل اے ‘ حریت رہنما اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ریلی میں شرکت کریںگے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مظفر آباد میں مختلف سیاسی’ سماجی اور مذہبی تنظیموں نے دن کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply