• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راولپنڈی: جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی: جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی: چکری کےقریب ٹریفک حادثے میں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں افواج پاکستان کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں جنرل (ر) خالد شمیم کا بیٹا بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جنرل (ر) خالد شمیم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہیں بلوچستان کے بارے میں وسیع معلومات تھیں۔
خالد شمیم وائیں کو 2010 میں اس وقت کے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے دور میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا، وہ 7 اکتوبر 2013 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہے۔سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان میں ہونے والے فوجی آپریشن کے وقت جنرل شمیم وائیں کور کمانڈر تھے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *