• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایمن الظواہری واقعہ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایمن الظواہری واقعہ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کے واقعے پر دفترخارجہ نے واضح پیغام جاری کردیا ہے ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ پاکستان کی سرزمین استعمال ہو۔
انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے ، جس کا جو دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک کی طرف یہ چیزیں فیڈ کی جاتی ہیں ، بےجا قسم کے بیان دیئے جاتے ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا ،ایسی چیزوں سے صرف ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، افسران فلڈ ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے تھے ، حب ڈیم کے پاس اچانک موسم خراب ہوا اور ہیلی کاپٹر کریشن ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی ساری تفصیلات ہمارے پاس آچکی ہیں ، حادثے کے بعد جس طرح قوم کی سپورٹ ملی جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ، اسی قوم کے سپورٹ کی وجہ سے ہماری فوج کھڑی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا افسوسناک ہے ، یہ بے حس رویہ ناقابل قبول ہے ، اس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply