کامن ویلتھ گیمز 2022 کے ریسلنگ ایونٹ میں دو پاکستانی ریسلرز زمان انور اور انعام بٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 86 کلو کیٹگری کے فائنل میں انعام بٹ کے مدمقابل بھارتی ریسلر ہوں گے۔
فری سٹائل ریسلنگ 125 کلو گرام کٹیگری میں پاکستانی پہلوان زمان انور گولڈ میڈل کیلئے کینیڈا کے ریسلر سے مقابلہ کریں گے۔
Advertisements

دفاعی چیمپئن انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر آسٹریلوی ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں