ایلون مسک کی زندگی کا فلسفہ کیا ہے؟

ٹیسلا کے بانی، دنیا کے امیر ترین شخص اور مریخ پر دنیا بسانے کی بات کرنے والے ایلون مسک نے اپنی زندگی کا فلسفہ بتا دیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر صارفین کو ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کتاب ان کی زندگی کے فلسفے سے کافی حد تک ملتی ہے۔

 مصنف ولیم میک آسکل کی کتاب’واٹ وی اوو دی فیوچر (What We Owe the Future)‘  زندگی میں انسان کی اخلاقی ترجیحات کو بیان کرتی ہے، ایسی سوچ  یا نظریہ جو مستقبل کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہو۔

 

ولیم میک کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کتاب لکھنے کی سوچ کورونا وائرس میں قرنطینہ کے دوران تنہائی میں آئی، اس سے وہ اپنے آنے والی نسلوں کو زندگی کے نئے پہلووں سے ملوانا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے ہی اپنی آنے والی کتاب کی بکنک کے لیے ایک پوسٹ شئیر کی تھی، جسے ایلون مسک نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے اپنے بھی زندگی کا فلسفہ قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply