• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صوبہ سندھ: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری

صوبہ سندھ: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔

صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر،لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز کے اضلاع شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ان اضلاع میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر میں جاری کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply