بلیوں کیلئے ایکسرسائز مشین تیار

 بہت سے لوگ بالخصوص ایسے افراد جو نرم خو ہوتے ہیں اور اپنی نرم طبیعت کی وجہ سے کچھ جانوروں کو پالنے کا شوق بھی رکھتے ہیں اور ایسے افراد ان جانوروں کا خاص خیال بھی رکھتے ہیں۔ کھانا، پینا، سردی گرمی ہر مرحلے کیلئے وہ جس طرح اپنا خیال کرتے ہیں، اسی طرح وہ چاہتے ہیں کہ ان کے جانور بھی کھاتے پیتے رہیں اور تندرست رہیں۔ یہ سلسلہ کوئی نیا نہیں جو لوگ جانور پالتے ہیں وہ انکی سہولتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں مگر اب یہ سہولتیں ٹیکنالوجی کی حدود میں بھی داخل ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ کوریا کی ایک فرم نے بلیوں وغیرہ کی ورزش کے لئے ٹریڈ ملز بھی تیار کرلی ہیں۔ یہاں گزشتہ دنوں ہونے والی ایک نمائش میں ایسی ٹریڈ ملز کو متعارف کرایا گیا ، جنکی قیمت 1800ڈالر بتائی گئی اور جہاں تک ان کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات جاری ہوئی ہیں،  ان سے پتہ چلتا ہے کہ ان ٹریڈ ملز کو استعمال کرنے والی بلیاں ایل ای ڈی لائٹس سے کنٹرول ہوتی ہیں۔ یعنی اگر ان ٹریڈ ملز میں گرین لائٹ جل رہی ہو تو وہ اس پر دوڑنا شروع کر دیتی ہیں اور سرخ لائٹ کے جلتے ہی رک جاتی ہیں۔ ان کے رک جانے کے بعد ٹریڈ ملز میں لگے آلات کی مدد سے ان کا بی ایم آئی معلوم کیا جاتا ہے جو انکی آئندہ دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے ملحوظ رکھا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply