دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے خصوصی کمرہ تیار

ہم میں سے اکثر لوگوں کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے، لیکن گھر کی یا آفس کی چیزیں توڑ کر اس کا اظہار نہیں کیا جاسکتا، ایسے ہی لوگوں کے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے چین میں  اینگر روم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس کمرے میں لوگوں کے سخت ترین غصے کا عتاب سہنے کیلئے ہر قسم کا کاٹھ کباڑ جمع کیا گیا۔ بیجنگ میں قائم کئے گئے اس اینگر روم کو  سمیش  کا نام دیا گیا ، جسے جن مینگ اور ان کے دوستوں نے قائم کیا ۔ 25 سالہ جن مینگ کے مطابق ان کا استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے والی دکانوں سے رابطہ ہے، جہاں سے انہیں ٹوٹی پھوٹی اشیا مثلاً ٹی وی، ٹیلی فون، گھڑیاں، برتن، مجمسے، سائونڈ ریکارڈر اور سپیکرز وغیرہ کی سپلائی ملتی رہتی ہے۔ جن مینگ کے مطابق ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں۔ جن مینگ کے مطابق یہ جگہ تشدد کے فروغ کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کا سٹریس کم کرنے کیلئے بنائی گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply