افریقی عرب ملک مراکش میں والدین کو جواں سال بیٹی کو اس کے والدین کی جانب سے مسلسل 20 سال تک گھوڑوں کے اصطبل میں بند رکھنے کی خبر نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ۔ پولیس نے بیٹی کو اصطبل میں بند رکھنے کی پاداش میں اس کی والدین کو حراست میں لے لیا ۔ یہ واقعہ جنوبی مراکش کے کفرالبرجہ کے مقام پر پیش آیا جہاں والدین نے غیر انسانی اور وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کو 20 سال تک اصطبل میں بند رکھا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق لڑکی کو کچھ سال قبل آبرو ریزی کا نشانہ بنایا گیا تھا شاید یہی وجہ ہے کہ اس کے والدین نے اسے مویشیوں کے باڑے میں بند کر دیا تھا۔ خاتون کو بازیاب کرانے کے بعد طبی معائنہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس وقت اس کی عمر 45 سال ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں