• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی کراچی کیلئے 3گزارشات: ہزاروں ایئرکنڈیشن بسیں منگوائیں، وزیراعلیٰ کو طریقہ بھی بتادیا

وزیراعظم کی کراچی کیلئے 3گزارشات: ہزاروں ایئرکنڈیشن بسیں منگوائیں، وزیراعلیٰ کو طریقہ بھی بتادیا

کراچی: نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گزارش کی ہے کہ کراچی سرکولر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنوائیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں  نے بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے دورہ کراچی میں پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ صاحب! سے کراچی کے لیے دو تین گزارشات کی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ انشا اللہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ کراچی سرکولر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنائیں اور اس مقصد کے لیے چینی حکومت سے درخواست بھی کریں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے، کراچی میں پینے کے پانی کی جتنی بھی طلب ہے اس کا نصف 2024 تک پوری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، میں نے متعلقہ ذمہ داران اور مراد علی شاہ سے گزارش کی ہے کہ نصف نہیں مکمل طلب کو 2024 تک پورا کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدراور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے مراد علی شاہ صاحب کو تجویز دی ہے کہ کراچی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ایئر کنڈیشن بسیں منگوائی جائیں، اس کے لیے اچھی شہرت کے حامل ٹرانسپورٹز کو ساتھ ملائیں اور منصوبے کو آگے بڑھائیں، اس پر سروس چارجز کو وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر برداشت کریں تو ٹرانسپورٹرز کے لیے بھی مفید ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply